’’جرمانہ بڑھا کر کروڑ، سزا 10 برس‘‘ ایل پی جی کاروبار قوانین  میں تبدیلی پر غور 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی میں لیکویفائیڈ پٹرولیم گیس ایل پی جی کاروبار کے قوانین میں تبدیلی زیرغور ہے۔ اوگرا ذرائع کے مطابق ایل پی جی کاروبار کے قوانین پر عمل نہ کرنے پر تین ہزار روپے جرمانہ تھا جسے بڑھا کر کم سے کم دس لاکھ اور زیادہ سے زیادہ ایک کروڑ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ سزا بھی چھ ماہ سے بڑھا کر دس سال اور ناقابل ضمانت کرنے کی  تجویز ہے۔ غیر معیاری سلنڈر اور آلات فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن