فیروز والا: کمسن مغویہ زیادتی قتل کیس ملزم ہمسایہ نکلا، گرفتار 

فیروز والہ (نامہ نگار) پولیس نے چند روز قبل اغوا ہونے والی تین سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک قاتل  پکڑ لیا۔ ملزم مقتولہ کا ہمسایہ نکلا۔ فیضہ  فیاض کے قاتل مفرور ملزم رمضان کو گرفتار کر لیا گیا۔ سکندر آباد فیروز والا  کے رہنے والے محنت کش فیاض احمد کی تین سالہ بچی چند روز قبل گھر کے باہر بچوں کے ہمراہ گلی میں کھیل رہی تھی کہ اچانک  اغوا ہو گئی۔  بعد ازاں بچی کی لاش اس کے ہمسائے کے صحن سے ملی تھیں۔

ای پیپر دی نیشن