کامونکی:مکان خالی کرنیکا مطالبہ ، کرایہ دار خاتون کا مالک مکان کیخلاف مقدمہ 

کامونکی(نمائندہ خصوصی )مکان خالی کرنے کے مطالبہ پر کرایہ دار خاتون نے مالک مکان کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔ رانا فیصل نے کوٹ رفیق میں سکینہ بی بی کو مکان کرایہ پر دے رکھا ہے۔گزشتہ کچھ عرصہ سے مالک مکان کو مختلف ذرائع سے پتہ چلا کہ مذکورہ خاتون صحافی اور صدر پولیس کی سرپرستی میں و ہاں اوباش افراد کا آنا جانا رہتا ہے اور مبینہ طور اس نے وہاں فحاشی کا اڈا بنا رکھا ہے۔ جس پر مکان خالی کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس نے مالک مکان کو کرایہ دینے کے بہانے گھر بلا کر اسکے خلاف محلہ دار مسلح ساتھیوں سمیت گھر میں داخل ہوکر تشدد کرنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں صدر پولیس کی ملی بھگت سے مقدمہ درج کرادیا۔ رانا فیصل نے آر پی او اور سی پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروا کر مذکورہ کے بیگناہ ہونے پر مقدمہ خارج کرانے کا مطالبہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن