کامونکی(نمائندہ خصوصی)تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل سوار کو بری طرح روند ڈالا۔ محلہ بلال پارک کا 33 سالہ محمد نذیر موٹر سائیکل پر گزشتہ روز مریدکے سے واپس آرہا تھا کہ تھانہ صدر کے قریب عقب سے آنیوالی تیز رفتار کار نے اسے بری طرح روند ڈالا۔ جسے فوری طبی امداد کے لئے مقامی ہسپتال سے بعدازاں کوجرانوالہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ حادثے کا مرتکب نامعلوم ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہوگیا۔ تاہم صدر پولیس نے گاڑی قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔