کرائسٹ چرچ ٹیسٹ ‘نیوزی لینڈ 348پر آئوٹ‘ ہیری بروک کی سنچری انگلینڈ کے 5وکٹوں پر 319رنز

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں 348رنز بناکر آئوٹ ہوگئی ۔ کین ولیمسن 93اور گلین فلپس 58رنز بناکر نمایاں رہے ۔ شعیب بشیر اور برائیڈن کارس نے چار چار کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔کرائسٹ چرچ میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے جواب میں 5وکٹوں پر 319رنز بنالئے ۔ میزبا ن ٹیم کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 29رنز درکار جبکہ پانچ وکٹیں باقی ہیں ۔ زاک کرالی صفر ‘بین ڈکٹ 46‘جیکب بیتھل 10‘جوروٹ صفر ‘اولی پوپ77رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔ ہیری بروک 132اور کپتا ن بین سٹوکس37رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ نیتھن سمتھ نے دو کھلاڑیوںکوآئوٹ کیا ۔ 

ای پیپر دی نیشن