رمیض دیوان کی گورنر پنجاب سے ملاقات،صنعتی و کاروباری مسائل پر گفتگو 

لاہور (کامرس رپورٹر) چیئرمین نارتھ لاہور انڈسٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن رمیض دیوان کی گورنر پنجاب سے ملاقات۔ سردار سلیم حیدر خان سے رمیض دیوان نے صنعتی و کاروباری حلقوں کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ نارتھ لاہور میں صنعتوں کو درپیش مسائل انفراسٹرکچر ، الیکٹرسٹی اور محکموں کے عدم تعاون پر گورنر پنجاب کو آگاہ کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے چیئرمین نارتھ لاہور انڈسٹری ٹریڈرز ایسوسی ایشن رمیض دیوان سے صنعتوں کو درپیش مسائل پر تعاون کی یقین دہانی کرائی اور جلد دورہ کرکے مسائل کے حل میں ہر ممکن مدد کا وعدہ کیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے رمیض دیوان کو دروغہ والا اور لاہور بھر کی صنعتوں کے مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کروائیں گے۔ رمیض دیوان نے گورنر پنجاب کے بھرپور تعاون اور انڈسٹری کے مسائل کیلئے مثبت خیالات پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر چیئرمین فٹ وئیر ایسوسی ایشن اکرم دیوان بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن