صدر عارف علوی کا کوئٹہ میں دہشتگرد حملےکی شدید مذمت

صدر عارف علوی کی کوئٹہ کے نواحی علاقے بلیلی میں پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کی گاڑی پر دہشت گردحملے کی مذمت ،صدر مملکت کا دھماکے میں بچے اور پولیس اہلکار کے جانبحق ہونے پر اظہار افسوس، صدر مملکت نے کہا کہ بچے ہمارا بیش قیمت قومی اثاثہ اور مستقبل ہیں ۔ پاکستان کے بچوں کو پولیو جیسی بیماری سے محفوظ رکھنے کیلئے پرعزم ہیں ۔ صدر مملکت کا ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔سماج دشمن عناصر کو پولیو کے مکمل خاتمے کے مشن میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ صدر مملکت کا پولیو کے خاتمے کیلئے ہیلتھ ورکرز اور پولیس کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔صدر مملکت کی زخمیوں کیلئے جلد صحتیابی کی دعا، جان بحق ہونے والوں کیلئے دعائے مغفرت کی۔