منشیات کی سرعام فروخت کا سخت نوٹس لیا جائے
مکرمی: میں متعلقہ حکام کی توجہ ایک دیرینہ اور حل طلب مسئلہ کی جانب کرانا چاہتا ہوں کہ علاقہ سجاول میں منشیات فروشوں نے شہریوں کی زندگی عذاب بنادی ہے ۔پولیس کی مبینہ خاموشی نے کئی سوال اٹھا دیئے ہیں۔ چھالیا، گھٹکا، ماوا سفینہ اور دیگر مضر صحت اشیاء پورے ضلع میں سرعام فروخت کی جاری ہیں ۔سجاول کے رہائشیوں نے چیف جسٹس پاکستان ڈی جی رینجرز،آئی جی سندھ اور ڈی جی اے این ایف سمیت کسٹم کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرکے نوجوان نسل کو منشیات کے زہر سے بچایا جائے۔(جمعہ خان بروہی (03143707129