بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جب کہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ہوشاب کے علاقے میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 دہشت گرد مارے گئے ہیں، ایک زخمی حالت میں گرفتار ہو ا ہے جب کہ دو دہشت گرد فرار ہو گئے ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024