
بولنگ مزید اچھی کرنی پڑے گی، عبد اللہ شفیق نے جیسا کھیلا وہ قابل تعریف ہے، گفتگو
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ فاسٹ بولرز نے بہترین کم بیک کیا، حسن اور شاہین نے اچھی بولنگ کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ بولنگ مزید اچھی کرنی پڑے گی، عبد اللہ شفیق نے جیسا کھیلا وہ قابل تعریف ہے۔کپتان بابر اعظم نے کہا کہ عابد اور عبداللہ شفیق نے بہت اچھی بیٹنگ کی۔خیال رہے کہ چٹاگانگ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔