
پاکستان ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر سری لنکا کا پہلا نمبر ہے، پاکستان نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت3 میچ کھیلے، 2 جیتے اور ایک میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
The #WTC23 standings after Pakistan’s victory over Bangladesh ???? pic.twitter.com/z8c8JgYDXX
— ICC (@ICC) November 30, 2021
پاکستان نے ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت 2 سیریز جیتیں، پوائنٹس ٹیبل پر بھارت کا تیسرا اور ویسٹ انڈیز کا چوتھا نمبر ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ پانچویں اور چھٹے نمبر پر ہیں۔پاکستان نے بنگلہ دیش کو دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شکست دے دی ہے۔بنگلہ دیش کی طرف سے دیا گیا 202 رنز کا ہدف پاکستان نے 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ آخری اننگز میں پاکستان کی طرف سے عبداللہ شفیق اور عابد علی کے درمیان ایک اور سنچری شراکت قائم ہوئی۔عبداللہ شفیق 73 اور عابد علی 91 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس سے قبل پہلی اننگز میں بنگلہ دیش نے 330 رنز بنائے تھے۔