کورونا کی نئی قسم نے پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز خطرے میں ڈال دی
ملتان (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آج ایک اہم میٹنگ طلب کی ہے جس میں پروڈکشن کمپنی کے عملے کے سفری منصوبے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔جو ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 میں کام کریگا۔ عملے کے ارکان کی ایک بڑی تعداد کا تعلق جنوبی افریقہ، نائیجیریا اور افریقہ کے دیگر حصوں سے ہے جہاں گزشتہ ہفتے COVID-19 کی تازہ ترین شکل 'Omicron' دریافت ہوئی تھی جس کے بعد پوری دنیا کی جانب سے ان علاقوں پر سفری پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے آج شام ایک میٹنگ بلائی ہے جس میں آئندہ دو بڑے ایونٹس کیلئے افریقی عملے کو پاکستان لانے کے ممکنہ آپشنز پر غور کیا جائے گا۔