چیلنج کرکٹ میچ:سٹی ٹریفک ملتان نے جیل پولیس کو 43 رنز سے ہرا دیا
ملتان (جنرل رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے چیلنج کرکٹ میچ میں جیل پولیس کرکٹ ٹیم کو 43 رنز سے ہرا دیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سٹی ٹریفک پولیس نے 152 کا ہدف دیا، انکی جانب سے خرم شہزاد نے 3 چھکوں اور 3 چوکوں کے ساتھ 55 اور آصف ملک نے 3 چھکوں اور ایک چوکے کیساتھ 39 سکور کیا، جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے جیل پولیس 109 رنز کے مجموعے پر ڈھیر ہو گئی اعجاز اختر نے 5 اور سمیع نے 3 وکٹیں حاصل کیں شاندار کارکردگی پر خرم شہزاد مین آف دی میچ قرار پائے۔