فٹ سال ورلڈ ایسوسی ایشن پاکستان کے کھلاڑیوں کو تربیت دیگی: ڈاکٹر رولنڈو الرا
ملتان (جنرل رپورٹر)فٹ سال ورلڈ ایسوسی ایشن (اے ایف ایم) کے صدر ڈاکٹر رولنڈو الراکون ریوس نے کہا ہے کہ فٹ سال ورلڈ ایسوسی ایشن پاکستان کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کیلئے کوچ مہیا کریگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز ورلڈ کپ فٹ سال ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر رانا تنویر احمد، اے ایف ایم کی آفس سیکرٹری رٹھ زارٹ اور ورلڈ کپ چیف آرگنائزر البا ایاریوس بھی موجود تھے۔