وہاڑی میں زرعی ایکسپو ,17 18 اور 19 دسمبر کو منعقد ہو گی: رانا محمد ظفر
خان گڑھ ( نامہ نگار) آل پاکستان کسان اتحاد کے زیر اہتمام ماہ دسمبر میں پاکستان کی پہلی ایگریکلچر ایکسپو لگانے کا فیصلہ، زرعی ایکسپو جنوبی پنجاب کے ضلع وہاڑی میں لگائی جائے گی، اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل رانا محمد ظفر طاہر نے بتایا کہ وہاڑی میں زرعی ایکسپو 17, 18 اور 19 دسمبر کو منعقد ہو گی، جس میں کاشت کاروں کے درمیان سبزیات، فروٹ اور دیگر زرعی اجناس کے پیداواری مقابلے ہوں گے جبکہ زرعی ماہرین کاشتکاروں کو کاشت کاری کے جدید طریقے بتانے کے علاوہ انہیں بیج کی اعلی کوالٹی کے بارے میں بھی بریفنگ دینگے۔