مہنگائی کے باعث خریداری انتہائی کم ہو چکی: سبزی فروش
رحیم یارخان (ڈسٹرکٹ رپورٹر ٹماٹر کے نرخ ابھی تک انتہائی بلند سطح پر ہیں تو چکن بھی 360 سے کم نہیں ہورہا،مارکیٹ میں برائلر گوشت قیمت میں 4 روپے کلو کمی ہوئی تو برائلر گوشت کا نرخ 360 روپے کلو مقرر ہوا،فارمی انڈے ہفتہ کو سات روپے درجن سستے ہوئے تھے اور اتوار کو بھی ریٹ بدستور 200 روپے فی درجن رہا، سبزی مارکیٹ میں ٹماٹر 10 روپے کلو سستا ہو گیا لیکن ٹماٹر کا سرکاری نرخ 105 روپے کلو مقرر کیا گیا تو مارکیٹ میں درجہ اول ٹماٹر 120 اور درجہ دوم 100 روپے کلو تک بیچا جا رہا،دکانداروں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث خریداری انتہائی کم ہو چکی ہے،خریدار دکان پر سبزی خریدنے کی بجائے ریڑھی اور پھیری والوں سے سبزی خرید کر گزارہ کر رہے ہیں۔