لودھراں:کاشتکاروں کی شکایات ازالہ کیلئے ضلعی اور تحصیل سطح پر کمیٹیاں قائم
لودھراں (خبر نگار) کسان و کاشتکار بھائیوں کی شکایات ازالہ کیلئے ضلعی اور تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی دے ہیں۔ ضلعی سطح پر ڈپٹی کمشنر آفس میں کنٹرول روم قائم کردیاگیا۔ کنٹرول روم کے فوکل پرسن ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) محمد ظفر ملک اور سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر راؤ ناصر مقرر کیئے گئے ہیں۔ تحصیل لودھراں میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں سیدہ آمنہ مودودی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) رشید احمد، تحصیل دنیاپور میں اسسٹنٹ کمشنر اعتزاز انجم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت چوہدری شاہد اقبال اور تحصیل کہروڑپکا میں اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا نعیم بشیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) محمد اقبال کو فوکل پر سن مقرر کیا گیا ۔