حکومت کاشتکاروں کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی: عاشق سومرو
عالیوالا ( نمائندہ نوائے وقت )کسانوں نے کھادیں نہ ملنے پر کھاد مافیا اور محکمہ زراعت کے ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا اور اس موقع پر عاشق حسین سومرو ٗملک عمران ڈوگر ٗ امیر بخش ٗ اللہ بخش ٗ خادم حسین بلال احمد غلام شبیر بشیر احمد صغیر احمد امان اللہ پرہار و دیگر کسانوں نے شدید احتجاج کیا ۔ حکومت کاشتکاروں کو ریلیف دینے میں بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ کسانوں کو درپیش مسائل کی طرف حکومت کو خصوصی توجہ دینا ہو گی حکومت اپنی کسان دشمن پالیسیوں پر نظر ثانی کرے اور کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرے اور کسانوں کو کھاد بیج‘ زرعی ادویات اور دیگر زرعی مداخل پر سبسڈی دے۔اس موقع پر جب محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر غلام محمد خان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ ایک دو روز تک کھادیں بلیک مارکیٹنگ سے کھادیں آزاد ہو جائیں گی اور کنٹرول ریٹ پر ملے گی کسان مہنگی کھادیں بالکل نہ خرید کریں ۔