گرانفروشی اور ناجائز منافع خوری ناقابل برداشت: نصراللہ خان
بھکر(نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد نصراللہ خان کا سہولت بازار بھکر کا دورہ، مختلف اسٹالز پر اشیائے خوردونوش کے معیار اور مقدار کو باریک بینی کیساتھ چیک کیا جبکہ آٹا کی کوالٹی کو بہتر قرار دیتے ہوئے ملز انتظامیہ کو شاباش دی اس موقع پر خریداری کیلئے آئے ہوئے شہریوں سے اے ڈی سی آر نے دوران گفتگو کہا کہ مصنوعی مہنگائی مافیا کو لگام ڈالنے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھرپور طریقے سے تمام تر اقدامات بروئے کار لارہی ہے ۔جس کا بنیادی مقصد صرف اور صرف عوام کو اشیائے ضروریہ کی حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر دستیابی کو یقینی بنانا ہے گرانفروشی ،ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ناقابل برداشت ہے ۔