بزرگ خاتون سے بدتمیزی ، پولیس سے مزاحمت کرنے وا لا دوکاندار2 ساتھیوں سمیت گرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سٹی کے علاقہ میں بزرگ خاتون سے بدتمیزی اور پولیس سے مزاحمت کرنے والے دوکاندارکو دو ساتھیوں سمیت گرفتارکر لیا،ملزموں کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا گیا، تھانہ کے باہر دوکانداروں کے حامیوںکی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا،سینئرپولیس افسران موقعہ پر موجود تھے، حالات پرامن اور کنٹرول میں ہیں،ایس پی راول ضیا ء الدین احمد کا کہنا تھاکہ کسی کو بھی قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکی۔