فیملی سے چھیڑ خانی کرنے والے فائرنگ کرکے فرار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ سٹی کے علاقے میں فیملی سے چھیڑ خانی کرنے والے فائرنگ کرکے فرار ہوگئے پولیس کو ولایت خان نے بتایا کہ باڑہ مارکیٹ میں ایک فیملی ٹھیے پر خریداری کر رہی تھی کہ تین لڑکوں نے چھیڑ خانی شروع کر دی منع کیا تو وہ الجھ پڑے کچھ دیر بعدتینوں پھر آ گئے اور بھائی پردیس اور عمران کو ساتھ گودام لے کر چلے گئے جہاں انہوں نے تلخ کلامی کے دوران فائرنگ کر دی ۔
جس سے بھائی پردیس زخمی ہو گیا میں آگے بڑھا تو مجھ پر بھی فائرنگ کر دی بعد ازاں تینوں فرار ہو گئے۔