قیام پاکستان میں مسیحی برادری کا بڑا حصہ ٗ خدمات ناقابل فراموش:یوسف رضا گیلانی
ملتان (سپیشل رپورٹر) سابق وزیراعظم و قائد حزب اختلاف سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ قیام پاکستان میں مسیحی برادری کا بہت بڑا حصہ ہے جنہوں نے بیش بہا قربانیاں دیں ان کی خدمات کو کبھی بھی فراموش نہیں کیاجائے گا ۔پیپلز پارٹی نے مسیحی برادری کے مسائل کے حل کے سلسلے میں انقلابی اقدامات کئے جسکی زندہ مثال شہباز بھٹی مرحوم کی ہے جو میرے وزیر بھی رہے اور ان کی تجاویز پر ہم نے عملی معنوں میں اقدامات کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد کنونشن سنٹر میں 611فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام چرچ گروتھ لیڈرشپ کانفرنس سے خطاب میں کیا اور اس موقع پر انہوں نے 611فاؤنڈیشن پاکستان کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے چرچ گروتھ لیڈر شپ کا اہتمام کیا اور ان کی کاوش کو سراہا۔