چھٹی تھل جیپ ریلی کے اختتام پر صحرا سے سامان کی ریکوری کاکام مکمل
ملتان(جنرل رپورٹر)چھٹی تھل جیپ ریلی کے اختتام پر صحرا سے سامان کی ریکوری کاکام مکمل کر لیا گیا۔صحرامیں پھنسی ہوئی گاڑیوں کوبھی نکال لیاگیا۔ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (ٹی ڈی سی پی )کے زیراہتمام ہونیوالی تھل جیپ ریلی اختتام پذیرہوگئی۔جیپ ریلی کے اختتام پرٹی ڈی سی پی کی ایک ٹیم نیٹورازم آفیسرشیخ اعجازکی سربراہی میں صحرائے تھل میں آپریشن کیا اورریلی کے ٹریک پر سے سامان جھنڈوں اورنشانات وغیرہ کی ریکوری کاکام کیاگیا۔اس دوران صحراکے مختلف مقامات پرخراب ہوجانے اورپھنسی گاڑیوں کوٹریکٹروں کی مدد سے نکالابھی گیا۔ریجنل منیجرٹی ڈی سی پی ملتان اشعراقبال کاکہناہے کہ چھٹی تھل جیپ ریلی انتہائی کامیاب رہی ہے ۔آئندہ سال مزیدبہتراندازسے ریلی منعقدکرائی جائیگی اوراس سال سامنے آنیوالی خامیوں پرقابوپایاجائیگا۔