Waqt News
Sunday | September 24, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • ’امریکی انٹیلی جنس نےسکھ رہ نما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی اطلاع دی
  • لڑکیوں کو جنسی طور پر بلیک میل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب
  • ہوٹل ملازم کا تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے مالک کے ساتھ جھگڑا ٹک ٹاک پروائرل
  • سعودی عرب کے بچوں نے 93واں قومی دن کیسے منایا؟
  • سعودی عرب کے قومی دن کے موقعے پر آتش بازی، مملکت کا آسماں بھی جگمگا اٹھا

 پیپلزپارٹی اور عوام میں رومانس کی بے مثال تاریخ

Nov 30, 2021 6:40 AM, November 30, 2021
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

شازیہ عطا مری
پاکستان پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جو آمریت کے راستے میں مزاحمت کیلئے وجود میں آئی جو مدتوں سے استحصال کے عوام کی قوت بنی ، آج کے دن یعنی 30 نومبر کو ایک جوان ہمت سیاستدان قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیاد رکھی تھی۔ قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اسلام ہمارا دین ہے ،سوشلزم ہماری معیشت ہے ، جمہوریت ہماری سیاست ہے، اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کا منشور لیکر سیاست کے میدان میں آئے ،انہوں نے سیاست کو محلات اور ڈرائنگ روم سے نکال کر غریبوں کے دروازوں پر لا کر کھڑا کردیا۔
یہ تاریخی تبدیلی تھی کہ مدتوں سے سیاسی اور معاشی استحصال کے شکار کچلے ہوئے طبقات کو اپنی قوت کا شعور آیا۔ اگر چہ پاکستان پیپلزپارٹی ملٹی کلاس پارٹی تھی جس میں جاگیردار بھی شامل تھے سرمایہ دار بھی مزدور اور کسان بھی شامل جبکہ نوجوان اور طالب علم اس کی طاقت بنے۔ یہ پہلا موقع تھا جب جاگیردار اور سرمایہ دار کچلے ہوئے طبقات کے سامنے جوابدہ تھے۔ جاگیر دار کسانوں کے سامنے جبکہ سرمایہ دار مزدوروں کے سامنے ، قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید نے 1967 سے لیکر 1970 تک یعنی تین سال کے اندر عوام کو سوچنے کیلئے شعور ،بولنے کیلئے زبان اور سر اٹھا کر جینے کا سلیقہ سکھا دیا۔
اگر ہم پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کی ملک اور عوام کے لیے خدمات کا ذکر کرنا شروع کریں تویہ انگنت کتابوں پر مشتمل ایک تاریخ ہے۔ مگر مختصر بات یہ ہے پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے عوام کو جو شعور دیا تھا اس شعور کو بے رحمانہ اور طاقت کے ذریعے کچلنے میں آمر جنرل ضیاء کو گیارہ سال لگ گئے مگر اپنے عزائم میں بری طرح ناکام رہے۔ جنرل ضیا نے جیالوں کو پھانسیاں بھی دیں ،کوڑے بھی مارے اور ان کے جوانی کے خوبصورت دن قید خانوں کی نظر کردیئے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے قید خانے کو اپنا گھر بنادیا اس نہتی لڑکی نے بہادری اور حوصلے سے طاقتور آمروں کے حوصلے پست کردیئے۔ محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے آمروں کی مزاحمت بھی کی اور ان کی باقیات کا بھی مقابلہ کیا۔ انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو سیاست سے بیدخل کرنے کیلئے عدالتی نظام کا شرمناک استعمال بھی کیا گیا اور لالچی میڈیا کے ذریعے کردار کشی کی مہم بھی چلائی گئی۔جب سارے حربے ناکام ہوگئے تو  بزدلوں نے عالمی غنڈوں کی مدد سے انہیں سرعام قتل کروا  دیا۔، کیا یہ محض اتفاق کی بات ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا عدالتی قتل پنڈی میں ہوتا ہے۔، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو بھی پنڈی میں سرعام قتل کیا جاتا ہے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے سیاسی جانشین جناب آصف علی زرداری کے خلاف ٹرائل بھی پنڈی میں ہو رہا ہے۔ اگر پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کے بغض ،تعصب اور نفرت کی وجوہات کا جائزہ لیا جائے تو غریب دوستی اور منشور پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت کا ناقابل معافی جرم نظر آئے گا۔ مگر پاکستان پیپلزپارٹی اور اس کی قیادت آئین کی حکمرانی، بااختیار پارلیمنٹ اور طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں کے اصولوں پر سودے بازی کرنے کیلئے نہ تیار تھی،  اور نہ ہی کبھی کسی بھی قیمت پر تیار ہوگی ۔
بھٹو شہید کا وعدہ سچا تھا ، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے زندگی بھر 1973 کے آئین کی اصل صورت میں بحالی اور بااختیار پارلیمنٹ کیلئے جدوجہد کی وہ وطن پرست لیڈر تھیں۔ وہ سوات سے پاکستان کا پرچم اتارنے والے دہشت گردوں کو شکست دینے کیلئے وطن واپس آئیں اور وطن دشمنوں کی طرف سے بچھائی ہوئی بارودی سرنگوں کی کوئی پروا نہ کی۔،لوگ تو جان بچانے کی خاطر ملک چھوڑ جاتے ہیں مگر پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت ملک بچانے کیلئے اپنی جان قربان کرنے کا حوصلہ رکھتی ہے ۔
قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے جانشین اب چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ہیں ، ہم احسان مند ہیں جناب آصف علی زرداری کے جنہوں نے یہ جانتے ہوئے بھی کہ بھٹو شہید اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے جانشین بننے کیلئے تپتی آگ کے راستوں پر چلنا پڑتا ہے اپنے اکلوتے صاحبزادے کو اس راستے پر گامزن کردیا ہے۔ سیاست میں قدم رکھے انہیں تین سال ہو رہے ہیں مگر انہوں نے اپنی سیاسی بصیرت سے سینیئر ترین سیاستدانوں کو مات دے دی ہے۔اس لئے کہ پیپلز پاٹی کا خمیر  ملک کے مسائل زدہ طبقات محنت کش طلباء اور کسان سے اٹھا ہے جوپاکستان پیپلزپارٹی کے منشور میں ’’طاقت کا سرچشمہ عوام‘‘ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔

’امریکی انٹیلی جنس نےسکھ رہ نما کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کی اطلاع دی

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
مشہور ٖخبریں
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

    Sep 22, 2023 | 22:40
  • ملک میں خوردنی تیل اور بناسپتی گھی کی پیداوار میں اضافہ

    Sep 22, 2023 | 18:35
  • تھرتھر کانپتا نواز شریف

    Sep 23, 2023
  • چینی کمپنیوں کا پاکستان اسٹیل خریدنے سے انکار

    Sep 22, 2023 | 18:28
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • ’امریکی انٹیلی جنس نےسکھ رہ نما کے قتل میں بھارت کے ملوث ...

    Sep 24, 2023 | 13:00
  • لڑکیوں کو جنسی طور پر بلیک میل کرنے والا نیٹ ورک بے نقاب

    Sep 24, 2023 | 12:33
  • ہوٹل ملازم کا تنخواہ میں اضافے کے حوالے سے مالک کے ساتھ ...

    Sep 24, 2023 | 12:20
  • سعودی عرب کے بچوں نے 93واں قومی دن کیسے منایا؟

    Sep 24, 2023 | 12:10
  • سعودی عرب کے قومی دن کے موقعے پر آتش بازی، مملکت کا آسماں بھی ...

    Sep 24, 2023 | 11:59
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ناکام نظام، نااہل حکمران اور غریب عوام!!!!!!

    Sep 24, 2023
  • دنیا کو اب احساس ہوا کہ اصل دہشت گرد بھارت ہے!!!!

    Sep 23, 2023
  • تھرتھر کانپتا نواز شریف

    Sep 23, 2023
  • ”ون اینڈ اونلی“سوال

    Sep 22, 2023
  • پیارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی پیاری پیاری ...

    Sep 22, 2023
  • 1

    نگران وزیراعظم کا جنرل اسمبلی کے اجلاس میں جاندار خطاب

  • 2

    آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی ملاقات

  • 3

    ایرانی پیشکش پر غور نہیں‘فوری عملدرآمد کی ضرورت

  • 4

    الیکشن کمیشن کا جنوری کے آخری ہفتے انتخابات کا اعلان

  • 5

    مسئلہ کشمیر سے متعلق نگران وزیراعظم کا مطالبہ

  • 1

    اتوار‘ 7 ربیع الاول 1445ھ ‘ 24 ستمبر 2023ئ

  • 2

    ملک کو لوٹنے والوں کا یوم احتساب قریب ہے‘ بھیس بدل بدل کر حکومتیں کیں‘ سراج الحق۔

  • 3

    جمعة المبارک5 ربیع الاول 1445ھ ‘ 22 ستمبر 2023ئ

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • راوی کے راٹھ

    Sep 24, 2023
  • عبدالقادر حسن

    Sep 24, 2023
  • یک نہ شد دو شد

    Sep 24, 2023
  • سولرز۔پریشان عام شہری اور خطے کا تقابلی جائزہ

    Sep 24, 2023
  • اظہارِ رائے کی آزادی

    Sep 24, 2023
  • بھارت کی کینیڈا میں دہشت گردی اور عالمی برادری 

    Sep 24, 2023
  • نواز شریف کا چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بننا ضروری ...

    Sep 24, 2023
  • صرف جوتے مارو اور کچھ نہیں چاہیے

    Sep 24, 2023
  • پاکستان ڈی سٹیبلایزڈ ہوگیا ہے

    Sep 24, 2023
  • مملکتِ توحید سعودی عرب

    Sep 24, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    حضور نبی کریمﷺ کی آمد کی بشارت(۲)

  • 2

    حضور نبی کریم ﷺ کی آمد کی بشارت (۱)

  • 3

    اصحاب فیل کا واقعہ (۲)

  • 1

    فلاح و بہبود

  • 2

    پاکستان

  • 3

    فرمان قائد

  • 4

    پاکستان

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    ضربِ کلیم

  • 3

    تہذیب

  • 4

    توحیدِ امم

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group