امن کا قیام معاشرے کی اہم ضرورت ہے: زاہد قریشی
ملتان ( لیڈی رپورٹر )، ممبر ضلعی امن کمیٹی زاہد بلال قریشی نے کہا ہے کہ امن کا قیام معاشرے کی اہم ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماج ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقد ہ امن آگاہی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ پیر شمس الدین چشتی نے کہا کہ موبائل اور انٹر نیٹ سے کسی بھی قسم کی بلیک میلنگ یا شرانگیز مواد کی تشہیر جرم ہے۔ ریسکیو 1122سے عبدالجبار نے کہا کہ حادثات کو روکنے کیلئے ہمیں مل جل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ اس موقع پر سماج ڈویلپمنٹ کی جانب سے نمائندہ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ سماج ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن 5 یونین کونسل بوسن،عنایت پور مہوٹہ،جنگل کلراں، مردان پور اور جھوک وینس میں 150 وسیب امن نیٹ ورک کے ممبران کے ساتھ امن، برداشت اور بین المذہب و بین المسالک ہم آہنگی کیلئے کام کر رہی ہے۔ ا س موقع پرملک نذروینس ،اسلم کھیڑا، سیف اللہ،فیاض ملاح، فیاض احمد، عبدالرحمان، اسلم خان،، فرحان علی، الطاف راں،حافظ غلام عباس، مقبول حسین ودیگر ممبران نے شرکت کی۔