شریعت محمدمصطفیٰ ؐ پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کا میابی سمیٹ سکتے ہیں، سجاد الحسن شاہ
ساہوکا(نامہ نگار) شریعت محمدمصطفیٰ ؐ پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کا میابی سمیٹ سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار خطیب جامع مسجد سید سجاد الحسن شاہ نے سیاسی و سماجی شخصیت دیوان پیر محمد صدیق ،دیوان محمد ممتاز ،دیوان پیر میاں حضوری نمبردار کے بڑے بھائی اور دیوان پیر سرفراز،دیوان پیر عمر ،دیوان پیر مبشر فیاض،دیوان پیر ڈاکٹر بشیر احمد کے والد سجادہ نشین دربار بابا حاجی شیر دیوان پیر محمد شہباز مر حوم کے چہلم کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ،سید ساجد سلیم شاہ ، ملک افضل کھوکھر، اعجاز سلطان بندیشہ سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔