مسلم لیگ (ن )کی نائب صدر مریم نواز نے کہاہے کہ اب عوام عمران خان کا لاک ڈاؤن کرنے والی ہے, حکومت کورونا وائرس کے پیچھے چھپ رہی ہے .ملتان کے گھنٹہ گھر چوک پر پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئی مریم نواز شریف نے کہا کہ ملتان والو آپ کی بہادری کی قائل ہو گئی ہوں, آپ کی بہادری کو سلام پیش کرتی ہوں, آج پورا ملتان جلسہ گاہ بن گیا ہے, پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر مبارکباد دیتی ہوں, میں اپنی چھوٹی بہن آصفہ بھٹو کا خیر مقدم کرتی ہوں ,ہمارے نہتے کارکنوں کی گرفتاریاں ہو رہی ہیں,سٹیڈیم کو تالے لگا دیئے گئے ۔ میری دادی کا جب انتقال ہوا تو میں پشاور کے جلسے میں بیٹھی ہوئی تھی۔وہاں فون سروسز بالکل بند تھیں, میری دادی کے انتقال کو ڈھائی گھنٹے گزر گئے ,جعلی حکومت جانتی تھی کہ مجھے اب تک اطلاع نہیں پہنچی مگر ان کو فوتگی کی اطلاع دینے کی توفیق نہ ہوئی۔یہ صرف نا اہل نہیں ان کے دماغوں میں غلاظت بھری ہے , میری دادی جب آخری سانس لے رہی تھی تو وہ میرے والد کی گود میں تھی اور میرے والد کو دعائیں دیتی دیتی دنیا سے رخصت ہو گئی ۔ انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی،موسی گیلانی ،قاسم گیلانی،حیدر گیلانی کا کیا قصور تھا کیونکہ وہ ہماری آپ سے ملاقات کا بندوبست کررہے تھے ,ان کو پچاس روپے کا تالا توڑنے کے مضحکہ خیز الزام میں جیل بھجوا دیا گیا ان چاروں کو سلام پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے ظلم برداشت کر لیا مگر جھکے نہیں .انہوں نے کہاکہ اب بزدل کرونا کے پیچھے چھپ رہا ہے ,یہ کورونا نہیں حکومت جانے کا رونا ہے۔یہ کیسا کرونا ہے اگر اپوزیشن کا جلسہ ہے تو وہ اندر آ جاتا ہے اور اگر حکومتی جلسہ ہے توباہر سے واپس چلا جاتا ہے, جماعت اسلامی کے جلسے میں کرونا نہیں آتا ,حکومتی وزراء کے جلسوں میں کورونا نہیں آتا۔اپوزیشن یہ لاک ڈائون کرنے کی کوشش ہو رہی ہے ملتان کا یہ جم غفیر دیکھ کر مجھے علم ہو گیا ہے کہ اب عوام عمران خان کا لاک ڈاؤن کرنے والی ہے.
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024