پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو جبری نوکریوں سے فارغ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو جبری نوکریوں سے فارغ کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان پاکستان سٹیل ملز سے ساڑھے چار ہزار سے زائد ملازمین کو جبری فارغ کرنے کی شدید مذمت کرتا ہے۔حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا قوم سے وعدہ کیا تھا۔آج عمران خان کی حکومت نے ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ بیروزگار کردیے ہیں۔پاکستان سٹیل ملز قومی اثاثہ ہے اور کی نجکاری مستر د کرتے ہیں۔یہ ایوان چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو جبری طور پر فارغ کرنے کا ازخود نوٹس لیا جائے۔پاکستان سٹیل ملز کے ملازمین کو دوبارہ نوکریوں پر بحال کیا جائے۔