وزیر اعظم نے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ کی منظوری دے دی

وزیر اعظم نے برآمدات کے فروغ کے لیے ایکسپورٹ ڈیویلپمنٹ بورڈ قائم کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے ۔ وزیر اعظم عمران خان سے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ملاقات کی۔ متزکرہ بورڈ کی صدارت وزیراعظم خود کریں گے اور اس میں برآمدات سے متعلقہ تمام شراکت داروں کی نمائندگی شامل ہوگی۔ اس بورڈ کا اجلاس ہر ماہ منعقد کیا جائے گا جس میں برآمد کنندگان کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ ان کے مسائل جلد حل کئے جاسکیں۔