ناروے کے نیہمنا گیس ایکسپورٹ ٹرمینل سے گیس کی پیداوار دوبارہ شروع ہوگئی، یہاں ملازمین کی ہڑتال کے باعث پیداواری عمل معطل تھا۔قومی گیس کمپنی گیسکو کی جانب سے گزشتہ روز جاری بیان کے مطابق ٹرمینل سے پیداواری عمل کے آغاز کے لیے متبادل حل تلاش کرلیا گیا ہے، اتوار کے روز گیس کی پیداوار معمول سے 40 ملین مکعب میٹر کم رہی جبکہ ہفتے کے روز اس میں 50 ملین مکعب میٹر کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ پیداواری عمل کے طویل تعطل اور اس کے نتیجے میں برطانیہ کو برآمد متاثر ہونے کے خدشے پر گیس کے رواں ہفتے کے برآمدی نرخوں میں اضافہ ہوگیا تھا۔یاد رہے کہ نیہمنا گیس ٹرمینل برطانیہ، جرمنی اور بیلجیم کے راستے پائپ لائن نیٹ ورک کے ذریعے یورپ کی 22 فیصد گیس کی ضروریات پوری کرتا ہے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024