امریکی خبر رساں ادارےکے مطابق اس بار تھینکس گیونگ کے بعد 'بلیک فرائیڈے' کی سیل پر زیادہ تر امریکیوں نے آن لائن شاپنگ پر زیادہ انحصار کیا اور خریداری پر نو ارب ڈالرز خرچ کیے۔آن لائن خرید و فروخت کا ریکارڈ رکھنے والی کمپنی 'ایڈوبی اینالیٹکس' کے مطابق رواں برس آن لائن شاپنگ میں 22 فی صد اضافہ ہوا۔ گزشتہ برس امریکی صارفین نےسات ارب 40 کروڑ ڈالر کی اشیا کی خریداری کی تھی۔دوسری طرف روایتی انداز میں دکانوں یا سپر مارکیٹس میں خریداری میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ لوگوں کے اسٹورز پر جانے کے رجحان میں 52 فی صد کمی ہوئی ہے۔ یہ رجحان امریکہ کے مغربی، وسطی اور جنوبی حصوں کے مقابلے میں شمال مشرقی اور مغربی حصوں میں زیادہ رہا۔سب سے زیادہ کمی زیورات اور جوتوں میں رہی۔کپڑوں کی فروخت میں 50 فی صد جب کہ گھریلو اشیا کی فروخت میں 39 فی صد کمی ہوئی ہے۔ماہرین کے مطابق اس مندی کے باوجود بلیک فرائیڈے کی شاپنگ صارفین کے اسٹورز پر اشیا خریدنے کی اس موسم کی بڑی فروخت میں شمار ہو گی۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024