کینیڈین اپوزیشن نے یہ تو نہیں کہہ دیا کہ جسٹن ٹروڈو تم تو سلیکٹڈ نکلے،اسد عمر کا اپوزیشن پر طنز
اسلام آباد: کینیڈا میں ویکسین لگانے کی مہم کی ذمہ داری سینئر جنرل کو سونپ دی گئی جس کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اپوزیشن کو طنز کا نشانہ بنایا ہے۔
سماجی رابطوں کی وی ب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ کینیڈا میں ویکسین لگانے کی مہم کی ذمہ داری سینئر جنرل کو دے دی گئی۔
انہوں نے تحریر کیا کہ اخبار تو دیکھیں کہیں کینیڈین اپوزیشن نے یہ تو نہیں کہہ دیا کہ جسٹن ٹروڈو تم تو سلیکٹڈ نکلے، تم ایک کٹھ پتلی ہو اور ہمارا مقابلہ تم سے نہیں تمہیں لانے والوں سے ہے۔
خیال رہے کہ عمران خان کے بطور وزیر اعظم انتخاب کے بعد سب سے پہلے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کو سلیکٹڈ کہہ کر مخاطب کیا تھا۔
بلاول بھٹو زرداری کے بعد اپوزیشن رہنماؤں نے کثرت سے وزیر اعظم کو ’سلیکٹڈ‘ کہہ کر طنز کا نشانہ بنانے کا سلسلہ شروع کر دیا تھا جو کہ تاحال جاری ہے۔