قمر زمان کائرہ سے پیپلز پارٹی عہدیداروں کے وفد کی ملاقات
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سٹی صدر پاکستان پیپلز پارٹی گوجرانوالہ میاں ودود حسن ڈار اور جنرل سیکرٹری خالد حسین باجوہ کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے تنظیمی عہدیداران کے وفد کی صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ سے لالہ موسی میں ملاقات، وفد نے قمر زمان کائرہ کی صحت بارے دریافت کیا اور صحت یابی پر خوشی و اطمینان کا اظہار کیا،صدر پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب قمر زمان کائرہ نے پیپلز پارٹی گوجرانوالہ کے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے گوجرانوالہ میں پی ڈی ایم کے جلسہ میں پیپلزپارٹی سٹی کی تنظیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے سٹی صدر میاں ودود حسن ڈار اور جنرل سیکرٹری خالد حسین باجوہ کو خراج تحسین پیش کیا اس موقع پر صوبائی صدر قمر زمان کائرہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بہت جلد پیپلز پارٹی کے جیالے کارکنان سے ملاقات کریں گے۔