علی اشرف مغل‘چوہدری صدیق نے 2گروپوں میں زمینی تنازعہ حل کروادیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)چیئرمین جی ڈی اے ،واسا علی اشرف مغل ، تحریک انصاف کے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈراین اے81چوہدری صدیق مہر نے دو گروپوں میں زمین کے تنازعہ حل کروا دیا اور دونوں متحارب گروپوں کے درمیان صلح کروادی منشاء مغل اور عرفان جٹ گروپوں کے درمیان کئی سالوں سے اراضی کا تنازعہ چل رہا تھاگزشتہ روز چیئرمین جی ڈی اے علی اشرف مغل ،چوہدری صدیق مہر اور میاں ارقم خان نے دونوں گروپوں کے معزز ممبران کے ساتھ میٹنگ کی اور اراضی کا پرانا تنازعہ حل کرواکر صلح کروادی اس دوران خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسلام ہمیشہ امن کا درس دیتا ہے لڑائی جھگڑوں اورذاتی رنجش سے بالاترہوکر مصالحت کا راستہ اختیار کرنا ہی عقلمندی ہے اس موقع پر خرم شہباز کھوکھر ،پی ٹی آئی سپورٹس کلچر ونگ کے سٹی صدر چوہدری عمر وکی مہر اور دیگر بھی موجود تھے ۔