اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہو گا جس کا 14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا جس میں ملکی معاشی، سیاسی اور سلامتی کے امور کا جائزہ لیا جائے گا ،وفاقی کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ جس کے مطابق کابینہ اجلاس میں فرانس کے ساتھ سفارتی تعلقات کا از سر نو جائزہ لے گی اور کابینہ کو او آئی سی اجلاس میں پیش رفت بارے بریفنگ دی جائے گی جبکہ کابینہ کو گنے کی کرشنگ ، چینی اور آٹا کی قیمتوں سمیت مہنگائی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔اس کے علاوہ کابینہ کو نیا پاکستان ہاوسنگ ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت تین ترقیاتی منصوبوں بارے بریفنگ دی جائے گی۔آئس لینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی بارے بھی بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں وفاقی کابینہ ائر سیال کے لائنس کی تجدید کی منظوری دے گی جبکہ پاکستان نیوی اینجینئرنگ کالج اور یلدیز ٹیکنیکل یونیورسٹی ترکی میں معاہدہ کی منظوری بھی دی جائے گی،کابینہ پوسٹل لائف انشورنا کارپوریشن کے سی ای او کی تقرری کی منظوری دے گی جبکہ ایف نائن پارک نیشنل کالج آف آرٹ کیمپس کے قیام کے لئے میٹرو کلب بلڈنگ مختص کی جائے گی، قومی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرکی ڈیپوٹیشن میں مزید توسیع اور ڈرگ پرائسنگ پالیسی، فریکئیونسی ایلوکیشن بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری اور ریمڈیسیور انجیکشن کی قیمت مقرر کرنے کی منظوری بھی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں شہداء فاونڈیشن اور حکومت کے درمیان رٹ پیٹیشن کے تحت عدالتی حکم کا جائزہ لیا جائے گا اور کابینہ کو آزاد کشمیر کی سرکاری اراضی کے استعمال پر بریفنگ دی جائے گی۔
کابینہ اجلاس میں کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 20 نومبر کے فیصلوں میں توثیق کی منظوری دے گی جبکہ کابینہ نجکاری کمیٹی کے 16 نومبر کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی،کابینہ ڈسپوزل آف لیجسلیٹو کیسز سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔