راولپنڈی: سابق وزیراعظم ظفر اللہ جمالی کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی حالت تشویشناک ہے۔
خاندانی ذرائع کے مطبق میر ظفر اللہ خان جمالی کو راولپنڈی کے اے ایف آئی سی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، ان کی تشویشناک حالت کے باعث انھیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویز الہیٰ نے سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ میر ظفر اللہ جمالی کو صحت و تندرستی کے ساتھ سلامت رکھے، آمین۔ تمام قوم اور دوست احباب بھی ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کریں۔