ٹرین کی زد میں آکر بچہ ہلاک
سکھر( بیورو رپورٹ)سبزی منڈی کے قریب ریلوے لائن عبور کرنیوالا بچہ ٹرین کی زد میں آکر زندگی کی بازی ہار گیا ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کردی گئی تفصیلات کے مطابق تھانہ آباد کی حدود سبزی منڈی کے قریب ریلوے ٹریک عبور کرنیوالا بچہ ٹرین کی زد میں آخر ہلاک ہوگیا ،گزشتہ روز کراچی سے جیکب آباد چلنے والے مسافر ٹرین سکھر ایکسپریس کی زد میں آکر سبزی منڈی کے نزدیک رہائشی رفیق احمد چنہ نامہ بچہ زندگی کی بازی ہارگیا ایدھی کے مطابق لاش کو سول اسپتال منتقل کیا گیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا ہے۔