سومرا کالونی میں آتشزدگی
میرپور ماتھیلو (نامہ نگار ) سومرا کالونی میں ایک گھر کو نامعلوم وجوہ کی بناء پر آگ لگ گئی، تمام گھریلو سامان جل کر راکھ ، تفصیلات کے مطابق سومرا کالونی میرپور ماتھیلو کے علاقے میں ایک شخص قالو کلہوڑو کے گھر کو نامعلوم وجوہ کی بناء پر آگ لگ گئی جس سے گھر میں تمام سامان جل کر خاکستر ہو گیا ، غریب مزدور قالو کلہوڑو کے مطابق استعمال کا تمام سامان جل کر راکھ ہوگیا ، صرف تن کے کپڑوں کے سوا کچھ باقی نہیں بچا انہوں نے اعلیٰ حکام سے مالی امداد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔