امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے:افغان طالبان
افغان طالبان نے کہاہے کہ امریکہ کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے دوبارہ آغاز کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے یہ بات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے افغانستان کے اچانک دورے کے بعد ایک غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ دورے میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ عسکریت پسند گروپ کے ساتھ دوبارہ بات چیت شروع کر رہے ہیں۔
مجاہد نے کہاکہ بات چیت کی بحالی میں رکاوٹیں حائل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عسکریت پسند گروپ صدر ٹرمپ کے بیان پر بعد میں اپنا باضابطہ ردعمل دے گا۔