کراچی میں ٹریفک اہلکار سے بدتمیزی کرنے والی خاتون تھانے میں پیش ہو گئی، ثنا نے درخشاں پولیس سٹیشن پہنچ کر ضمانت قبل از گرفتاری کے کاغذات جمع کرا دیئے۔ پولیس کے مطابق ثنا نامی خاتون درخشاں پولیس سٹیشن پہنچ گئی اور بیان ریکارڈ کرا دیا، ثنا نے تفتیشی افسر کو ضمانت قبل ازگرفتاری پیش کر دی۔گزشتہ دنوں ثنا نامی خاتون ٹریفک ا ہلکار سے بدتمیزی کر کے فرار ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ نواز سیال نامی ٹریفک اہلکار کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ پولیس تین روز تک خاتون کو تلاش نہیں کر پائی تھی۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024