وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی بھرپور سپورٹ سے ہم پاکستان کو ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں واپس لائے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی بھرپور حمایت سے ہم پاکستان کو ریسرچ اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں واپس لائے ہیں،اس سال سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں چھ سو گنا اضافہ ہوا ہے، اگلے سال بجٹ میں ہزار گنا اضافے کی کوشش کروں گا۔ چین کے بعد روس سے وزارتی کمیشن قائم ہو رہے ہیں اب توجہ یورپی یونین اور امریکہ پر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین کے بعد روس سے وزارتی کمیشن قائم ہو رہے ہیں اب توجہ یورپی یونین اور امریکہ پر ہے جبکہ اگلے سال تک سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں ہزار گنا اضافے کی کوشش کروں گا۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024