پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لندن برج پر چاقو بردار شخص کے حملے کے بعد پولیس کی جانب سے علاقہ بندکرنے کے باعثمیڈیکل ٹیسٹ کے لیے لندن برج ہسپتال نہیں پہنچ سکے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف اسکین کے لیے ہسپتال جارہے تھے کہ میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے لندن برج پر حادثے سے متعلق الرٹ جاری کیا گیا تھا۔
نواز شریف جس ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پر چیک اپ کے لیے جارہے ہیں وہ جائے حادثہ سے آدھا میل کے فاصلے پر واقع ہے تاہم وہ راستے سے ہی پارک لین میں واقع ایون فیلڈ اپارٹمنٹ واپس آگئے۔