سیاسی امور کے بارے میں ایران کے نائب وزیرخارجہ عباس عرقچی نے کہاہے کہ 2015ء میں عالمی طاقتوں کے ساتھ کیاگیا ایٹمی معاہدہ خطرے میں ہے اور دستخط کرنے والے یورپی ملکوں کومعاہدے کے تحفظ کے لئے تعاون کرناچاہیے۔
انہوں نے ہالینڈ کی ویب سائٹNRCسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اگرچہ یورپی ممالک معاہدے کے تحفظ کی بات کرتے ہیں تاہم انہوں نے ثابت کردیاہے کہ وہ اس کی صلاحیت نہیں رکھتے ہیں یا پھر وہ یورپی مالیاتی نظام کو بچانے کے لئے امریکی بالادستی کو روکنے میں ناکام ہیں۔