لندن برج : دہشت گردی، چاقو سے 2 ہلاک، 5 زخمی، پولیس کی فائرنگ، حملہ آور بھی مارا گیا
لندن (عارف پندھیر+بی بی سی) لندن برج کے قریب پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق فائرنگ کے بعد لندن برج کو سیل اور لندن برج کا سٹیشن بھی بند کرا دیا گیا۔ پولیس نے لندن برج کے اطراف کی سڑکیں بھی بند کرا دیں۔ پولیس نے چاقو بردار شخص کو فائرنگ کر کے ہلاک کیا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے لندن برج کی نگرانی کی گئی۔ چاقو کے وار سے دو ہلاک اور 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اور دوسرے کو گرفتار کر لیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف لندن برج کے قریب فائرنگ واقعہ کے بعد واپس گھر چلے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوازشریف کو لندن برج کے قریب ہسپتال میں چیک اپ کیلئے جانا تھا ۔پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دے دیا۔ چاقو بردار شخص نے لوگوں پر حملہ کیا۔ حملہ آور کے پاس جعلی دھماکہ خیز ڈیوائس بھی موجود تھی۔ قبل ازیں اسے باہمی جھگڑے کا واقعہ قرار دیا گیا تھا۔