نظام انصاف میں اصلاحات بارے قائم کمیٹی کی تجاویز لا اینڈ جسٹس کمیشن کی ویب سائٹ پر آویزاں کرنے کا حکم
سپریم کورٹ نے نظام انصاف میں اصلاحات بارے قائم کمیٹی کی تجاویز لا اینڈ جسٹس کمیشن کی ویب سائٹ پر آویزاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سپریم کورٹ اور صوبائی کورٹس سے تمام تجاویز پررائے طلب کر لی .عدالت کا کہنا تھا کہ تجاویز آنے سے انصاف کے نظام مزید بہتری آ جائیگی جبکہ معاملے پر حکومت نے بھی مسودہ تیار کر لیا ہے اس لئے امید ہے حکومت جلداصلاحات کی منظور ی دے گی ۔عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار اپنی تجاویز تحریری طورپردیدیں۔درخواستگزار کی تجاویز کو عدالتی حکم میں شامل کرینگے ،عدالت نے قانون میں اصلاحات سے متعلق ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے انصاف کی فراہمی نظام میں بہتری سے متعلق مقدمہ کی سماعت کی تو چیف جسٹس نے کہاکہ اس ضمن میں تجاویز پھر آ گئی ہیں لگتا ہے کہ معاملہ سٹیئرنگ کمیٹی کے پاس جائے گا۔عدالت ورکشاپ کروا ہی لے تو شاید کوئی بہتر نتیجہ نکلے۔شاید ان تجاویز سے معاملات میں بہتری آئے گی۔اس دوران عدالتی معاون نے کہاکہ ان تجاویز پر عمل تو کچہری میں ہونا ہے اس لئے گزارش ہے کہ عدالت ان تجاویز پر عملدرآمد مانیٹرنگ رکھے۔چیف جسٹس نے کہاکہ امریکہ میں جج کو تقرری کے وقت کتابوں کابنڈل دیا جاتا ہے ۔کتابیں دینے کامقصد یہ ہوتا ہے کہ جج کو بنیادی اصولوں اور قانون کا پتہ ہو۔بنیادی مسئلہ یہ ہے کہ 110کی درخواست کا فیصلہ درست نہیں ہوتا۔اصلاحات ہو جائیں ساتھ بنیادی معلومات پر مبنی کتابیں ہو جائیں بہت بہتر ہو جائیگا۔عدالت کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حتمی منظوری پارلیمنٹ نے دینی ہے۔عدالت نے کمیٹی کی تجاویز لا اینڈ جسٹس کمیشن کی ویب سائٹ پر آویزاں کرنے کا حکم دیتے ہوئے سپریم کورٹ اور صوبائی کورٹس سے تمام تجاویز پررائے طلب کر لی عدالت کا کہنا تھا کہ تجاویز آنے سے انصاف کے نظام مزید بہتری آ جائیگی جبکہ معاملے پر حکومت نے بھی مسودہ تیار کر لیا ہے اس لئے امید ہے حکومت جلداصلاحات کی منظور ی دے گی ۔عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار اپنی تجاویز تحریری طورپردیدیں۔درخواستگزار کی تجاویز کو عدالتی حکم میں شامل کرینگے ،عدالت نے قانون میں اصلاحات سے متعلق ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا۔