اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ کشمیر کے مظالم دیکھ کر بھارت سے تعلقات کا راستہ کٹھن ہوجاتا ہے لہٰذا کشمیر کے معاملے پر بھارت کو حقیقت پسندانہ رویہ اپنانا ہوگا۔اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ مسئلہ کشمیر ایک علاقے کا مسئلہ نہیں، ہم کشمیر اس لیے نہیں چاہتے کہ وہ بہت خوبصورت اور جنت نظیر ہے، ہم کشمیر کا معاملہ زمین کی نظر سے نہیں بلکہ انسانیت کی نظر سے دیکھتے ہیں، وہاں کے بسنے والے ہمارے جسم کا حصہ ہیں، ان کی تکلیف سے ہم تکلیف میں جاتے ہیں، کشمیر پر ہم تین جنگیں لڑچکے ہیں۔
ضرور پڑھیں: زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 77 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کااضافہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انڈین اسپانسر دہشتگردی ہے کیونکہ بھارت کشمیر پر اپنا تسلط رکھنا چاہتا ہے، ایک وقت تھا جب بھارت نے کشمیر پر قبضہ کر رکھا تھا لیکن اب کشمیر کے بیانیے نے پورے بھارت پر قبضہ کیا ہوا ہے۔
شیئر کریں: