پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا بلکہ کمی کی جائے گی:وزیر خزانہ اسد عمر
وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے پیٹرولیم مصنوعات کیقیمتوں میں اضافے کی بجائے کمی کریں گے ۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی ہے جس پر وزیراعظم وزارت خزانہ سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی بجائے کمی کرنے کی نوید سنائی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا بلکہ تیل کی قیمتوں میں کمی کی جائے گی۔واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے جس کے باعث بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی غیر متوقع ہے۔