اطلاعات و نشریات کے وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو گزشتہ حکومت سے اقتصادی مسائل ورثے میں ملے اور اس نے عام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے۔
ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو اقتصادی بحران سے نکالنے کا تہیہ کر رکھا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی پالیسیوں کی وجہ سے دنیا میں تنہا رہ گیا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ کرتارپور راہداری تذویراتی جائزے کے تحت کھولی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی جائزے کے تحت پاکستان نے سعودی عرب، چین، ملائیشیا اور افغانستان کے ساتھ تعلقات بھی بہتر بنائے ہیں۔