امریکہ نے کرتارپور راہداری کھولنے کے پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بھارت اور پاکستان کے درمیان اعتماد سازی کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان Robert Palladino نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان روابط میں اضافے کے لئے پاکستان کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات معمول پر آنا دونوں ملکوں اور خطے کے لئے نہایت اہمیت رکھتا ہے۔