Waqt News
Saturday | April 17, 2021
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • کورونا وائرس
Font

تازہ ترین

  • پرنس فلپ کی میت ان کی اپنی تیارکردہ گاڑی میں جائے گی
  • یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی خریدنے کیلئے دیگر اشیا کی خریداری لازمی قرار
  • وٹامن ڈی کی کمی کے باعث کورونا وائرس کا خطرہ بڑھ جاتا ہے,تحقیق
  • پاکستان اوردنیا بھرمیں رہنےوالوں کے لیے ایک بات واضح کر رہا ہوں، وزیراعظم
  • پنجاب حکومت کا 19 اپریل سے 13 اضلاع میں چار کلاسز کھولنے کا اعلان

یہ آخری جنگ ہوگی!

Nov 30, 2015 2:53 AM, November 30, 2015
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
یہ آخری جنگ ہوگی!

19 ویں صدی کے آواخر میں یورپ میں سیاسی و علاقائی صورتحال تیزی سے بدلنے لگی تھی، جرمنی کی صنعتی ترقی نے اسے یورپ کی بڑی قوت بنادیا تھا اور جرمنی کے خوف سے یورپ کی دوسری بڑی قوت برطانیہ نے مختلف علاقائی طاقتوں کے ساتھ مل کر آنے والے سالوں کیلئے پیش بندی کرنا شروع کردی تھی۔ یوں خطے میں مختلف قوتوں کے درمیان نئے علاقائی اتحاد بننے شروع ہوگئے۔ برطانیہ نے پہلا اتحاد جاپان کے ساتھ 1902 میں کیا، جس کے بعد 1904 میں برطانیہ اور فرانس کے مابین بھی ایک معاہدہ ہوگیا جو اگرچہ باقاعدہ اتحاد تو نہیں تھا تاہم قریبی تعلقات کے فروغ اور ایک دوسرے کی مدد کیلئے بے حد اہمیت کا حامل معاہدہ ضرور تھا۔ اسی طرح کا دوستی کا ایک معاہدہ برطانیہ، فرانس اور روس کے مابین 1907 میں (The Triple Entente) کے نام سے ہوا، جس سے یورپ دو گروپوں میں تقسیم ہوگیا تھا، اس تقسیم کے ایک طرف جرمنی ، آسٹریا ، ہنگری ، سربیا اور اٹلی جبکہ دوسری طرف روس ، فرانس اور برطانیہ کھڑے تھے۔بنیادی طور پر یہ پہلی عالمی جنگ کی پیش بندی تھی جو کسی بھی وقت چھڑ سکتی تھی۔ پہلی عالمی جنگ کو بیسویں صدی کا پہلا بڑا عالمی تنازعہ بھی قرار دیا جاتا ہے ، لیکن بنیادی طور پر یہ کسی عالمی تنازعہ سے زیادہ بیسویں صدی کی سب سے بڑی عالمی سازش تھی جو اگرچہ اگست 1914 میں ہبزبرگ کے ایک شہزادے فرانز فرڈنینڈ کے قتل سے شروع ہوئی، لیکن اس جنگ کی بنیاد یورپ کی دو گروپوں میں تقسیم کی صورت میں انیسویں صدی کے اختتام پر رکھی جاچکی تھی۔ پہلی جنگ عظیم کے دوران اتحادی قوتوں (برطانیہ، فرانس، سربیا اور روس، جاپان، اٹلی، یونان، پرتگال، رومانیہ اور امریکہ ) کا مقابلہ محوری قوتوں(جرمنی ، آسٹریا، ہنگری اور بلغاریہ) سے تھا۔ خوف اور طاقت کے نشے میں دنیا کے بیشتر ممالک بھی اس جنگ کا حصہ بنتے چلے گئے لیکن جنگ کا ابتدائی جوش و جذبہ اس وقت ماند پڑگیا جب لڑائی ایک انتہائی مہنگی اور خندقوں کی ہولناک جنگ کی شکل اختیار کر گئی کیونکہ مغربی محاذ پر خندقوں اور قلعہ بندیوں کا سلسلہ 475 میل تک پھیل گیا تھا۔ پہلی جنگ عظیم میں اپنے اتحادیوں کی مدد کیلئے روس کو بالکنز کے علاقے اور بحیرہ روم کو عبور کرکے آگے جانا تھا۔روس کی جانب سے اپنے علاقوں اور سرحدوں کی خلاف ورزی پر سلطنت عثمانیہ کو مجبورااِس جنگ میں کودنا پڑا اور سلطنت عثمانیہ نے اپنے علاقے بچانے کیلئے محوری قوتوں کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا، پہلی عالمی جنگ کے دوران مشرقی محاذ پر وسیع تر علاقے کی وجہ سے بڑے پیمانے کی خندقوں کی لڑائی تو ممکن نہ ہوئی لیکن اس لڑائی کی شدت مغربی محاذ کے برابر ہی تھی۔ یہ چونکہ جنگ سے زیادہ ایک سازش تھی، اس لیے جنگ(سازش) آہستہ آہستہ کرکے یورپ کے دیگر علاقوں سے سمٹتی ہوئی سلطنت عثمانیہ کے علاقوں میں محدود ہوکر رہ گئی، مغربی محاذ پر بنیادی طور پر پہلی عالمی جنگ 11 نومبر 1918 کو صبح کے 11 بجے ختم ہو گئی،جرمنی کے جنگ سے نکلنے کے بعد محوری قوتوں کے اتحادیوں کو بھی شکست و ریخت کا سامنا کرنا پڑااور جنگ کے بنیادی مقصد کے تحت اتحادی قوتیں سلطنت عثمانیہ کا شیرازہ بکھیرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ اسلامی دنیا پر اس معاہدہ کا بہت برا اثر پڑا۔چونکہ سلطنت عثمانیہ جرمنی کی اتحادی تھی اس لیے اُسے اس جنگ کی بڑی بھاری قیمت چکانا پڑی۔ انگریزوں نے عربوں کو ترکوں کے خلاف جنگ پر اکسایااور اِس طرح سلطنت عثمانیہ میں مسلمانوں کے مابین قومیت کی بنیاد پر جنگیں شروع ہوگئیں۔ اِن جنگوں میںبہت سے عرب علاقے ترک سلطان کے ہاتھ سے نکل گئے اور اسی جنگ کے اختتام پر مسلمانوں کی وحدت کی علامت عظیم خلافت عثمانیہ کا بھی خاتمہ ہوگیا۔ 96 برس قبل 28 جون 1919 کو فریقین کے مابین معاہدہ ورسائی کے بعد عالمی جنگ تو رُک گئی لیکن اس کے اثرات بین الاقوامی، سیاسی، اقتصادی اور سماجی شعبوں میں آنے والی کئی دہائیوں تک جاری رہے۔ پہلی عالمی جنگ ظلم و بربریت کی داستانوں کو بڑھاتی اور برداشت و رواداری کے جذبوں کو مزید کم سے کم تر کرتی چلی گئی۔اتحادی اور محوری قوتوں سے شروع ہونے والی اس لڑائی میں آہستہ آہستہ کرکے دنیا کی بیشتر اقوام بھی حصہ بنتی چلی گئیں اور یوں پوری دنیا اس جنگ کی آگ جھلستی چلی گئی۔پہلی جنگ عظیم جدید تاریخ کی سب سے زیادہ تباہ کن لڑائی تھی، جس میں دنیا میں پہلی بار جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی، پہلی بار دنیا نے کیمیائی اور زہریلی گیس کا استعمال دیکھا،یہ پہلی جنگ تھی جو سمندر کے علاوہ پہلی مرتبہ فضا میں بھی لڑی گئی۔جنگ عظیم میں دونوں فریقوں کے تقریباًدو کروڑ سے زائد فوجی اور عام لوگ کام آئے اور دو کروڑ افراد کے لگ بھگ ہمیشہ کیلئے معذور یا ناکارہ ہوگئے،

کورونا کی تیسری لہر مزید 112 جانیں لے گئی، 4976 نئے مریضوں کا اضافہ

قارئین کرام!!پہلی جنگ عظیم کی وحشت اور درندگی ایک دفعہ پھر نظر آنے لگی ہے۔ وہ عالمگیر جنگ جس کا سبب اور محرک محض ایک شہزادے کا قتل تھا اور اس قتل کو بنیاد بناکر ایک جانب دو کروڑ سے زیادہ لوگوں کو موت کے منہ میں دھکیل دیا گیاتو دوسری جانب جنگ سے گریز پا سلطنت عثمانیہ کو بھی جنگ میں گھسیٹ کر ٹکڑے ٹکڑے کردیا گیا۔ پہلی عالمی جنگ میں بھی روس نے ترکی کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اور ترکی کو جنگ میں گھسیٹ لیا اور پہلی عالمی جنگ کی طرح اب پھر ترکی کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے محض ایک روسی طیارہ کو گرائے جانے کے واقعہ کو بنیاد بناکرناصرف تیسری عالمی جنگ کی باتیں کی جارہی ہیں بلکہ اسلامی دنیا کی اپنی قدموں پر کھڑی ہوتی ہوئی طاقت (ترکی) کو دوبارہ نیچے گرانے اور مزا چکھانے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ ایک سو سال پہلے یورپ کا مرد بیمار (ترکی) جنگ لڑنے کے بالکل بھی قابل نہ تھا، یہی وجہ ہے کہ ترکی اتحادیوں کی سازشوں کا مقابلہ کرسکا نہ ہی اپنے علاقے بچاپایا، لیکن روس کو شاید معلوم نہیں کہ اب ترکی یورپ کا مرد بیمار نہیں ہے بلکہ جوہری طاقت نہ ہونے کے باوجود ترکی اپنی پالیسیوں اور معاشی استحکام کی وجہ سے اسلامی دنیا کا سرخیل ایک طاقتور ملک ہے۔یہ یقین رکھنا چاہیے کہ اب محض ایک واقعہ کو بنیاد بناکر تیسری عالمی جنگ نہیں چھیڑی جاسکتی، لیکن خدانخواستہ اگر ایسا ہوا تو یہ آخری جنگ ہوگی!

 ایوان  نے  ورلڈ نمبرون جوکووچ کو مونٹی کارلو ٹینس ایونٹ سے باہر کردیا
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp

نازیہ مصطفٰی

نازیہ مصطفٰی


مشہور ٖخبریں
  • سرپیٹ لینے کی تیاری 

    Apr 12, 2021
  • ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

    Apr 15, 2021
  • ’’تزویراتی ‘‘ محاذ پر بنامنظر

    Apr 09, 2021
  • سوشل میڈیا مضمرات : ’’مفت ویکسین ‘‘

    Apr 06, 2021
متعلقہ خبریں
  • شام میں جاری 9 سالہ خونی جنگ کےنتیجے میں تین لاکھ 84 ہزار ...

    Mar 15, 2020 | 11:38
  • "67 کی جنگ میں اسرائیل کے زیر قبضہ جانے والےعلاقوں پر ...

    Feb 05, 2020 | 11:17
  • اسلام آباد ہائیکورٹ:نوازشریف مفرور،پیشی کا آخری موقع ...

    Oct 14, 2020 | 09:09
  • آرمی چیف کا بدلتےتذویراتی اورعلاقائی ماحول کےتناظر میں جنگ ...

    Sep 09, 2020 | 21:02
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • پرنس فلپ کی میت ان کی اپنی تیارکردہ گاڑی میں جائے گی

    Apr 17, 2021 | 13:39
  • یوٹیلیٹی اسٹورز سے چینی خریدنے کیلئے دیگر اشیا کی خریداری ...

    Apr 17, 2021 | 13:13
  • وٹامن ڈی کی کمی کے باعث کورونا وائرس کا خطرہ بڑھ جاتا ...

    Apr 17, 2021 | 12:48
  • پاکستان اوردنیا بھرمیں رہنےوالوں کے لیے ایک بات واضح کر رہا ...

    Apr 17, 2021 | 12:29
  • پنجاب حکومت کا 19 اپریل سے 13 اضلاع میں چار کلاسز کھولنے کا ...

    Apr 17, 2021 | 12:07
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • ماہ مبارک نیکیوں کا موسم بہار!!!

    Apr 17, 2021
  • جناب سپیکر آب ایسے اجلاس چلاتے ہیں جیسے کل قیامت ...

    Apr 17, 2021
  • پاکستان سے بائیڈن کا بھی ’’ڈومور‘‘

    Apr 16, 2021
  • رمضان میں مہنگائی، امن و امان کی صورتحال اور ...

    Apr 15, 2021
  • ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

    Apr 15, 2021
  • 1

    بھارتی مظالم روکنے کیلئے مسلم ممالک بالخصوص او آئی سی کو اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ...

  • 2

    پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی 

  • 3

    ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری

  • 4

    ملک کے بہتر مستقبل کیلئے کرپٹ مافیاز پر آہنی ہاتھ ڈالنے کی اشد ضرورت ہے 

  • 5

    مذہبی تنظیم پر پابندی کا فیصلہ

  • 1

    ہفتہ  ‘4 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  17؍ اپریل2021ء 

  • 2

    جمعۃ المبارک‘3 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  16؍ اپریل2021ء 

  • 3

    جمعرات ‘2 ؍ رمضان المبارک  1442ھ‘  15؍ اپریل2021ء 

  • 4

    بدھ  ‘  1442ھ‘  14؍ اپریل2021ء 

  • 5

    منگل  ‘  29شعبان المعظم   1442ھ‘  13؍ اپریل2021ء 

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • ’’ارشاد ناؔمہ ، عجز و شُکر ِبارؔی/ عدالتی انقلاب ...

    Apr 17, 2021
  • رمضان المبارک اور انسان سازی

    Apr 17, 2021
  • میں اور ضیاء شاہد

    Apr 17, 2021
  • ابھی کام باقی ہے

    Apr 17, 2021
  • تاریخ کی زبانی تاریخ

    Apr 17, 2021
  • مافیا گردی

    Apr 17, 2021
  • ہیمو فیلیا2021 کے تناظرمیں

    Apr 17, 2021
  • ایمرسن یونیورسٹی۔۔۔ حلوائی کی دکان ، نانا جی کی ...

    Apr 17, 2021
  • کل اور آج کے بچے 

    Apr 17, 2021
  • قوم گھبرانا نہیں۔سرپینٹا چاہتی ہے

    Apr 17, 2021
  • 1

    سائنسی، تکنیکی و طبی تعلیم

  • 2

    روزہ کا مقصد اور احتیاط

  • 3

    ڈاکٹر اسرار احمدؒ … ایک نابغہ روزگار شخصیت

  • 4

    یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے

  • 5

    سوشل میڈیا کے مضر اثرات

  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۲)

  • 2

    رمضان اور تحصیل تقویٰ(۱)

  • 3

    عالمگیر پیغام (۳) 

  • 4

    عالمگیر پیغام (۱)

  • 5

    انقلابِ فکر و عمل (۲) 

  • 1

    طویل صف

  • 2

    قدرت نے پاکستان

  • 3

    قربانیاں

  • 4

    ہمارے نوجوانوں

  • 5

    مملکت پاکستان

  • 1

    مصلحت

  • 2

    ہندی مسلمانوں

  • 3

    زمین و آسماں

  • 4

    اسلام کی روح

  • 5

    طواف و حج

منتخب
  • 1

    سرپیٹ لینے کی تیاری 

  • 2

    ’’فکرناٹ‘‘ کہنے کی عادت

  • 3

    وزارت اطلاعات میں فواد چودھری کی واپسی

  • 4

    رحمن صاحب: ’’اچھے زمانے تھے‘‘

  • 5

    پاکستان سے بائیڈن کا بھی ’’ڈومور‘‘

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • 1

    کرونا کی نئی قسم میں مبتلا 20 فی صد مریضوں کی منفی رپورٹ غلط آ رہی ہے

  • 2

    ویکسین کے مقابلے کووڈ سے بلڈ کلاٹس کا خطرہ 8 گنا بڑھ جاتا ہے، تحقیق

  • 3

    پاکستان نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقا کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر چار میچوں کی ...

  • 4

    کسی جتھے کو ریاست کو یرغمال بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔وزیر داخلہ شیخ رشید احمد

  • 5

    ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں واضح ہے ہندوستان کشمیر میں دہشتگردی کر رہا ہے: ...

  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2021 | Nawaiwaqt Group